خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three KP policemen martyred in gun attack

خیبر: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ عجب تالاب چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایک چیک پوسٹ پر جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ حملے میں ایک اور پولیس اہلکار اور دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکار اور شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے چھپے ہاتھوں سے پردہ اٹھانے کے لیے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:ملزمان اسلحہ کے زور پر بار بار جنسی زیادتی کرتے رہے، انصاف کیلئے دربدر ایک غریب پھل فروش کی بیٹی کی دکھ بھری داستان

اس مہینے کے شروع میں خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے ایک راکٹ حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے شہر کلاچی کے چوک یادگار کے قریب دہشت گردوں نے پولیس وین پر راکٹ حملہ کیا تھا۔ راکٹ حملے میں 5  پولیس اہلکار شہید جب کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کلاچی فضل سبحان شدید زخمی ہوئے۔

Related Posts