کوئٹہ:نواحی علاقے خروٹ آباد میں کھیل کے دوران اُٹھائے گئے دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں 3بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق بچوں کی لاشوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) اسپتال منتقل کردیا ہے۔ بچوں کو ہینڈ گرنیڈ کہاں سے ملا یہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس CTD کے تازہ ترین رپورٹ کیمطابق بچے ایک دستی بم کو کھلونا سمجھ کر اس سے کھیل رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔
دستی بم بجوں کو کہاں سے ملا انکوائری کا عمل جاری ہے https://t.co/7cEmRHcQji— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) June 3, 2021