راولپنڈی :کورونا کے باوجود حکومت کی جانب سے خصوصی بچوں کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ،خصوصی بچوں کے 3سرکاری ادروں کو تین بسیں فراہم کردی گئیں۔
گورنمنٹ بلائنڈ گرلز اسکول شمس آباد، گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کوٹلی ستیاں اور ٹیکسلا کو بسیں دینے کی تقریب گورنمنٹ بلائنڈ گرلز اسکول شمس آباد میں منعقد ہوئی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی افتخار بٹ تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افتخار بٹ نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باجود خصوصی تعلیمی اداروں کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی قابل تعریف اقدام ہے، کورونا کی وباء کی وجہ سے معاشی مشکلات کے باوجود خصوصی بچوں کی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کمی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں خاتون کی اراضی پر قبضہ، زمین کی فائل گم، عدالت برہم