حملوں کا خطرہ؟ راولپنڈی میں مکمل شہری بلیک آؤٹ کا نفاذ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ اقدام حفاظتی نقطہ نظر سے کیا گیا ہے، فائل فوٹو

سرحد پار بڑھتی ہوئی کشیدگی کے جواب میں راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر پورے شہر میں رات 7 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ نافذ کر دیا ہے۔ یہ اقدام ایک وسیع تر شہری دفاعی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔

بدھ کی شب جاری کیے گئے ہنگامی حکم نامے میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام اسٹریٹ لائٹس بند کر دی جائیں اور شہری اپنی بیرونی روشنیاں، بشمول چھتوں، برآمدوں اور گاڑیوں کی پارکنگ ایریا کی لائٹس بجھا دیں۔

شہریوں کو مزید تاکید کی گئی ہے کہ وہ کھڑکیوں کو ڈھانپیں اور اندرونی روشنیوں کو بھی کم کریں تاکہ فضائی نگرانی سے بچا جا سکے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ بلیک آؤٹ اقدام ایک اہم حفاظتی تدبیر ہے جس کا مقصد شہریوں کا تحفظ اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کو مؤثر بنانا ہے۔

شہریوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بلیک آؤٹ کے دوران گھروں کے اندر رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں تاکہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور عوامی نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

یہ اقدام بھارت کی جانب سے چھ پاکستانی شہروں میں شہری علاقوں پر کیے گئے بلا اشتعال رات گئے میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جنہیں حکام نے “اندھیرے کے پردے میں اعلانِ جنگ” قرار دیا ہے۔ ان حملوں میں کم از کم 30 شہری جاں بحق اور 45 سے زائد زخمی ہوئے۔

جوابی کارروائی میں پاک فوج نے تیزی سے حرکت میں آتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں اور اہم فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا، جن میں ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔

Related Posts