عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی، سی ٹی ڈی کا تھریٹ الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی، سی ٹی ڈی کا تھریٹ الرٹ جاری
عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی، سی ٹی ڈی کا تھریٹ الرٹ جاری

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے جاری کردہ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے ایک قاتل عمران خان پر حملہ آور ہوسکتا ہے جس کی خدمات دہشت گردوں نے حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 69واں یومِ پیدائش

سی ٹی ڈی کے پی کے کا اپنے جاری کردہ تھریٹ میں کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے قتل کی منصوبہ بندی دہشت گرد کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کو وزیر اعظم کی سطح کی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں نے حال ہی میں سابق وزیر اعظم کے قتل کی سازش کا انکشاف کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کیلئے ٹارگٹ کلر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ متعلقہ اداروں کو تھریٹ الرٹ کے تناظر میں سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

Related Posts