اسلام آباد:عالمی ماحولیاتی تنظیم ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کا کہنا ہے کہ رواں سال 3 برسوں کے مقابلے میں گرم ترین ریکارڈ کیا گیا۔پچھلے گزرنے والے 3سال اتنے گرم نہیں تھے جتنا یہ سال تھا۔
ڈبلیو ایم او کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے اوسط درجہ حرارت میں کم سے کم 1.2 ڈگری اضافہ ہوا، 2011 سے 2020 کا عرصہ تاریخ کا گرم ترین عشرہ تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 اس عشرے کے گرم ترین سالوں میں سے ایک ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسم کی شدت نے لاکھوں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا، بھارت، پاکستان، نیپال، بنگلادیش، افغانستان اور میانمار میں 2 ہزار سے زائد افراد سیلاب کی نذر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں بدترین آگ کے واقعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ امریکا میں بھی تباہی ہوئی۔جس کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔
ڈبلیو ایم او کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 اس عشرے کے گرم ترین سالوں میں سے ایک ہے، 2020 سے پہلے 2016 اور 2019 عشرے کے گرم ترین سال تھے۔