اس بار پہلا روزہ مختصر ترین اور آخری روزہ طویل ترین ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین کے مطابق اس سال پوری دنیا کے اکثر ملکوں میں 23 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔ رمضان کے ایام میں کونسا روزہ سب سے مختصر ہوگا اور طویل ترین روزہ کونسا ہوگا۔

اس حوالے سے دیکھا جائے تو جمعرات 23 مارچ کو روزہ کا وقت 13 گھنٹے 59 منٹ ہے۔ یہ رمضان کا سب سے مختصر دن ہے۔ پورے مہینے میں روزے کے اوقات میں بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا اور ماہ مقدس کا طویل ترین روزہ آخری دن ہو گا۔ ہر ملک میں روزہ کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے تاہم دنیا بھر میں پہلا روزہ مختصر ترین اور آخری روزہ طویل ترین ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

دلہن نے رخصتی کی تقریب میں عمران خان کے حق میں نعرے لگا دیے

واضح رہے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق 29 شعبان 1444 ہجری یا 21 مارچ 2023 منگل کے روز شام 7 بج کر 24 منٹ پر ہو رہی ہے۔ فلکیاتی حسابات بتاتے ہیں کہ فلکیاتی اعتبار سے رمضان المبارک کا پہلا دن جمعرات 2023 ہے۔

پاکستان میں 22 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کی کوشش کرے گی۔ زیادہ امکان 23 مارچ کو یکم رمضان ہونے کا ہے تاہم بعض اندازوں کے مطابق یکم رمضان جمعہ 24 مارچ کو بھی ہوسکتا ہے۔

Related Posts