پاکستان نے حسن نواز کی طوفانی سنچری کی بدولت پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان نے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 204 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مارک چیپمین 44 گیندوں پر 94 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان مائیکل بریسول 31، ٹی سیفرٹ 19، ڈیرل مچل 17 اور ایش سوڈھی 10 رنز بناسکے۔
پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے چار اوورز میں 29 رنز دیکر 3، شاہین آفریدی ، ابرار احمد اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے تیز رفتاری سے اننگ کا آغاز کیا۔ محمد حارث اور حسن نواز نے اننگ کی ابتداء سے ہی جارحانہ بلے بازی کی۔
محمد حارث 20 گیندوں پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان سلمان آغا حسن نواز کا ساتھ دینے آئے اور دونوں نے پاکستان کو جیت شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔
پاکستان نے ہدف 16 اوورز میں 207 رنز بناکر پورا کرلیا۔ حسن نواز 45 گیندو پر 105 اور سلمان علی 31 گیندوں پر 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔