تیسرا ٹی 20: بابراعظم کی شاندار سنچری،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابراعظم کی شاندار سنچری،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
بابراعظم کی شاندار سنچری،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

سنچورین: پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لئے 204 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کے اوپنگ بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کے باؤلرز کے خلاف دھواں دھار شارٹس کھیلتے ہوئے مقررہ ہدف 18ویں اوورز کی آخری گیند پر حاصل کرلیا اور اس طرح میچ دو اوورز قبل ہی ختم کردیا۔

پاکستانی بلے باز بابراعظم نے 59 گیندوں پر 122 رنز کی اننگز کھیلی ۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 4 چھکے اور 15 چوکے مارے۔ 

سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکرم 63، میلان 55 اور ڈیوسن 34 رنز  بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، محمد حفیظ، حیدرعلی، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقہ ٹیم کپتان ہینریک کلاسین، آئیڈن مارکرم، جانیمن ملان، روسی وین ڈر ڈوسین، وین بلیون، جارج لِندا، اینڈائل پھیخلوکوائیو، سساندا ماگالا، بیورن ہینڈرکس، لزاد ولیمز اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔

 واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

Related Posts