مائیکروسافٹ نے 4 سرفیس لیپ ٹاپ متعارف کرادیا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائیکروسافٹ نے 4 سرفیس لیپ ٹاپ متعارف کرادیا ہے
مائیکروسافٹ نے 4 سرفیس لیپ ٹاپ متعارف کرادیا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سان فرانسسکو: مائیکرو سافٹ کمپنی نے دنیا کا جدید ترین 4 سرفیس لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ سرفیس لیپ ٹاپ 3 کے اس اپ ڈیٹ ورژن میں نئے پراسیسرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سرفیس 4 میں اے ایم ڈی کا نیا رائزین 4000 اور انٹیل 11 جنریشن پراسیسرز کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔ ان آپشنز میں رائزین 5 4680 یو، رائزین 7 4980 یو، انٹیل کور آئی 5 اور کور آئی 7 شامل ہوں گے۔

کمپنی انتظامیہ کے مطابق سرفیس 4 چار نئے سی پی یو آپشنز میں دستیاب ہوگا، جن میں سے 2 انٹیل کے اور 2 اے ایم ڈی کے ہوں گے۔ انٹیل میں انٹیل آئرس شی گرافکس موجود ہوں گے جبکہ اے ایم ڈی والے آپشنز میں راڈیون گرافکس ہوگا۔  

باقی فیچرز سرفیس 3 سے ملتے جلتے ہیں یعنی 8، 16 اور 32 جی بی ریم، 256، 512 یا ایک ٹی بی اسٹوریج، ایک یو ایس بی سی، ایک یو ایس بی اے، ایک سرفیس کنکٹ پورٹ۔

لیپ ٹاپ میں 13.5 انچ اور 15 انچ ڈسپلے کے آپشن دیئے گئے ہیں اور دونوں میں 10 پوائنٹ ٹچ کا فیچر موجود ہے جو سرفیس پین سپورٹ کے ساتھ ہے۔

اسی طرح 720 پی ویب کیم ، ڈوئل فار فیلڈ مائیکس ، ہیڈفون جیک ، وائی فائی 802 ، اسٹریو اسپیکرز اور بلیوٹوتھ 5.0 جیسے فیچرز بھی لیپ ٹاپ کا حصہ ہیں۔

مائیکروسافٹ کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ 15 اپریل سے صارفین کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز ہے جوکہ ایک لاکھ 52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارت حج نے خلیجی ممالک کیلئے عمرہ پروگرام کی نئی شرائط جاری کردیں

Related Posts