تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم شروع، 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: رواں برس پاکستان میں تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم آج شروع ہو گئی ہے جس کے تحت ملک بھر میں 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج 30 نومبر سے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم آئندہ ماہ 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔ قومی ایمرجنسی آپریشنل سینٹر برائے پولیو (این ای او سی) کے سربراہ ڈاکٹر صفدر رانا کے مطابق پولیو مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار کارکنان شریک ہوں گے۔

صوبہ پنجاب میں 2 کروڑ بچے پولیو ویکسین کے قطرے پئیں گے، سندھ میں 90 لاکھ، بلوچستان میں 25 لاکھ جبکہ گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 40 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ اسلام آباد میں 3 لاکھ 60 ہزار بچے پولیو قطرے پی سکیں گے۔

اسی رح آزاد جموں و کشمیر کے 6 لاکھ 60 ہزار، خیبر پختونخوا کے 65 لاکھ بچے پولیو ویکسین کے قطرے پی کر موذی مرض سے محفوظ ہوسکیں گے۔ ڈاکٹر صفدر رانا کا کہنا ہے کہ ہر طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو انسدادِ پولیو مہم کامیاب بنانا ہوگی۔

سربراہ این ای سی برائے پولیو نے کہا کہ سن 2020ء کے دوران پولیو کے 81 کیسز سامنے آئے جن میں سے سندھ اور خیبر پختونخوا سے 22، 22 جبکہ بلوچستان سے 23 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں 14 بچے پولیو کا شکار نکلے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ  شروع 2 نومبر کو شروع ہوا تھا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا یہ سلسلہ 8 نومبر تک جاری رہا۔

پاکستان اور افغانستان کےعلاوہ پولیو کا موذی مرض دنیا کے ہرملک سے ختم ہوچکا ہے، سندھ بھر سے رواں برس پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 کا تعلق کراچی سے تھا۔

مزید پڑھیں: 8 نومبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع