منی لانڈرنگ کے خلاف قانون سازی پر چوروں کو بڑی تکلیف ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کے خلاف قانون سازی پر چوروں کو بڑی تکلیف ہے، حلیم عادل شیخ
منی لانڈرنگ کے خلاف قانون سازی پر چوروں کو بڑی تکلیف ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے آج اپوزیشن کی ہونے وای اے پی سی پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج پھر ملزمان اور سزایافتہ لوگوں کو گٹھ جوڑ اے پی سی کی شکل میں نظر آیا۔

نواز شریف صحت مند ہیں تو ملک آکر اپنے کیسز کا سامنہ کریں۔ قوم سے منہ چھپا کر بیماری کا بہانہ بنا کر لندن کی گلیوں میں پھرتے دکھائی دیتے رہے لیکن واپس نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی اے کے قانون پاس ہونے پر چوروں کو تکلیف ہورہی ہے اگر یہ منی لانڈرنگ نہیں کر تے تو قانون کی مخالفت کیوں کی گئی۔ ساری زندگی پی پی اور ن لیگ نے ملک و قوم کو لوٹا ہے۔

ان کے منہ سے قوم کی اچھائی کی باتیں اچھی نہیں لگتی۔ احتساب کا سن کر سب چور ایک ساتھ بیٹھ گئے ہیں۔ نواز شریف ایک سزایافتہ ملزم ہیں جن کو پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے ناہل قرار دیا ہے۔

عمران خان کو پاکستان کی عدلیہ صادق اور امین قرار دیا ہے۔ عمران خان کو پاکستان کی قوم نے ووٹ کے ذریعے منتخب کیا ہے پاکستان اس وقت ترقی کر رہا ہے دنیا لیول پر پاکستان مورال بحال ہورہا ہے۔

ان چوروں کی تحریکوں سے کچھ نہیں ہوگا پاکستان کی قوم ان کو جان چکی ہے بیماری کا بہانہ بنا کر نواز شریف لندن میں ہیں آصف علی زرداری کراچی میں ہیں۔ قوم اب لٹیروں کی باتوں میں نہیں آئے گی۔ حکومت اس وقت مضبوط ہے۔ احتساب کا عمل جوں تیز ہوتا ہے ان چوروں کو ای پی سی یاد آجاتی ہے۔

Related Posts