حالات سے نہیں ڈرتے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔آصف زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حالات سے نہیں ڈرتے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔آصف زرداری
حالات سے نہیں ڈرتے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔آصف زرداری

اسلام آباد:  سابق صدرِ مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم حالات سے نہیں ڈرتے جبکہ پی پی پی جمہوریت کے استحکام پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کی میزبانی میں اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اے پی سی کی کامیابی کا سہرا تمام سیاسی جماعتوں کے سر ہے۔

خطاب کے دوران سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں حالات سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، اے پی سی کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں، میری ذاتی رائے میں آل پارٹیز کانفرنس بہت پہلے ہونی چاہئے تھی۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم کوئی پہلی بار آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نہیں کر رہے، ناسمجھ سیاسی بونے سیاست نہیں جانتے۔ مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی کی تعریف کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مریم نواز نے کارزارِ سیاست میں بے حد مشکلات برداشت کیں۔ انہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد صرف حکومت گرانے کیلئے عمل میں نہیں لایا گیا بلکہ ہم حکومت گرانے کے بعد جمہوریت بھی بحال کریں گے۔

میثاقِ جمہوریت کا ذکر کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت سے ہم آہنگی پیدا ہوئی، شرکائے اے پی سی کو بھی ایک مشترکہ لائحۂ عمل ترتیب دینا ہوگا۔

گزشتہ ادوار کے بارے میں آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی بونے خود کو ہوشیار سمجھتے ہیں۔ مجھ سے تخت نشین پوچھا کرتا تھا کہ کیا آپ نے فلاں کام سے پہلے فارن آفس سے پوچھا؟ میں کہتا تھا میں نے بتا دیا ہے۔

انہوں نے اے پی سی کے بعد گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اپنی اِس تقریر کے بعد جیل جانے والا پہلا انسان میں ہوسکتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل   سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج ملک معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔

 اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے، ہمیں روایتی طریقوں سے ہٹ کر اے پی سی کو کامیاب بنانا ہوگا۔ مجھے پاکستان کی سیاست اور خدمت کا کافی تجربہ ہے جبکہ مسائل کی بنیادی وجہ پاکستان کو جمہوری نظام سے ہٹاناہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔نواز شریف 

Related Posts