کراچی کی گرمی سے پریشان چور نے اے ٹی ایم کا اسپلٹ اے سی نکال کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی گرمی سے چور بھی پریشان ہو گئے۔ لائٹ ہاؤس میں ایک ملزم نے تنِ تنہا نجی بینک کے اے ٹی ایم کے مقام پر لگا ہوا اسپلٹ اے سی نکال کر فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔
شہرِ قائد میں مددگار ون فائیو پولیس نے چور کو آخری مراحل میں اے سی نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم پر اے سی چوری کرنے کا الزام ہے جس کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں سن 1931ء سے لے کر اب تک دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔
موسم میں بڑی تبدیلی آگئی، گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا، 3 روز قبل درجۂ حرارت 43 اعشاریہ 6 ریکارڈ کیا گیا۔ قبل ازیں سن 2002ء میں اپریل کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 43اعشاریہ 4 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: اپریل کا دوسرا گرم ترین دن، درجۂ حرارت43ڈگری سے تجاوز