اقوامِ متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ ہوگا۔زلفی بخاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ ہوگا۔زلفی بخاری
اقوامِ متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ ہوگا۔زلفی بخاری

نیو یارک:  وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ 27 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کے باہر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

 بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نیو یارک پہنچے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم کی ملاقات بہت اہم ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنماؤں کو کشمیر کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پر کسی آرٹیکل کے نفاذ کی بات کو سندھ توڑنے کا رنگ دیا جاتا ہے۔فروغ نسیم

زلفی بخاری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم پاکستان کو پسند کرتے ہیں، اس لیے ہمیں بہت امید ہے کہ گزشتہ ملاقات کی طرح اس بار بھی دونوں سربراہانِ مملکت کی ملاقات نتیجہ خیز ہوگی۔ 

یاد رہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ کامیاب دورے کے بعدخصوصی ائیر لائن پرواز کے ذریعے  امریکا پہنچ گئے جہاں وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

سات روزہ دورۂ امریکا کے دوران وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی سربراہانِ مملکت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس دورے کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کو پوری دنیا پر واضح کرنا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے 27 ستمبر کو اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان اقوامِ عالم کو مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے نافذ کردہ کرفیو سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے آگاہ کریں گے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان امریکا پہنچ گئے, صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

Related Posts