راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام دنیا کے خطرناک مقامات میں شامل نہ کیے جانے پر بھارت میں شور مچا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 2019ء میں دنیا کے خطرناک ترین مقامات کی لسٹ شائع ہوئی جس میں پاکستان کا نام کہیں نہیں، خدا کا شکر ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان کا نام تو لسٹ میں نہیں البتہ سرحد پار بھارت میں لسٹ پر اعتراضات جاری ہیں۔ شور مچا ہے۔
مودی حکومت کے ہندوتوا نظرئیے کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت دراصل آر ایس ایس کا ہے، سیکولرازم کا پردہ پھٹ گیا۔
https://twitter.com/BabarIftikharPK/status/1218769691411460097
پیغام کے ساتھ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے دنیا کے خطرناک ترین مقامات کی فہرست بھی شیئر کی جس کے مطابق برازیل، ساؤتھ افریقہ، نائیجیریا اور ارجنٹینا کے ساتھ بھارت 5ویں نمبر پر موجود ہے۔
بھارت میں متنازعہ شہریت کے قانون پر ملک گیر ہنگاموں، پرتشدد احتجاج اور مسلم دشمن اقدامات پر دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے۔ اسی دوران خطرناک ترین مقامات کی لسٹ سامنے آئی جس پر بھارت سراپا احتجاج ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو کاٹھ کباڑ کی طرح پھینک دیا جائے گا۔
ٹوئٹر پردو روز قبل میجر جنرل آصف غفور کے خلاف پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کچھ بھی کریں، ریاستِ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گی۔
مزید پڑھیں: ملک دشمن عناصر کو پھینک دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر