عمران خان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں، تکبر نے یہاں تک پہنچایا۔ سعد رفیق

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کوٹلہ ارباب: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ، تکبر نے انھیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب سیاسی کارکن پکڑے جاتے ہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو ان کے تکبر، غلط فہمی اور دماغی خناس نے اس مقام پر پہنچایا ہے، سابق وزیراعظم کا کوئی ساتھ دینے والا نہیں، انہوں نے حرکتیں ہی ایسی کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ارشد شریف کے بعد سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کی باری ہے۔شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو گمراہ کیا، نوجوانوں میں بدگمانیاں پیدا کیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما ایک ایک کرکے عمران خان کا ساتھ چھوڑتے جارہے ہیں، حال ہی میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔