وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی ہے، اعجاز الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karate karachi
karate karachi

اسلام آباد: اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اعجازالحق نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، اعجاز الحق نے کہا کہ کراٹے کا کھیل ملک میں بے پناہ مقبولیت اختیار کر چکا ہے تعلیمی اداروں میں عام کھیلا جانے لگا ہے اور طلباء طالبات ان مقابلوں میں شوق سے حصہ لے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ایشیائی سطح پر کئی میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں وسائل کی کمی ہے اور سپانسرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں میں حصہ لینا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز اور قومی چمپئن شپ میں بھی کئی میڈلز حاصل کررکھے ہیں، اسلام آباد کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اعجازالحق نے کہا ہے کہ صوبوں میں تو سپورٹس بورڈز ایسوسی ایشن کی معاونت کرتے ہیں اور ہمارے ہاں اسلام آباد میں کوئی سیٹ اپ نہیں موجود نہیں ہے جو کھلاڑیوں کے اخراجات برداشت کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل پشاور زلمی کے فین نکلے

انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت کھلاڑیوں کو قومی ایونٹس میں شرکت اور لوکل ایونٹس منعقد کروانے کے تمام انتظامات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کھیلوں کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ضرورت ہے اور اس کے ساتھ کھلاڑیوں کو نوکریاں فراہم کرنی چاہئے تاکہ کھلاڑیوں میں مزید کھیلنے کا شوق پیدا ہو۔

Related Posts