تحریک انصاف سے ان کے اپنے لوگ بیزار ہیں،متحدہ اپوزیشن کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف سے ان کے اپنے لوگ بیزار ہیں،متحدہ اپوزیشن کا دعویٰ
تحریک انصاف سے ان کے اپنے لوگ بیزار ہیں،متحدہ اپوزیشن کا دعویٰ

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ارکان کو ایوان میں لائینگے اور 172سے زائد ووٹ لیں گے،تحریک انصاف کے اپنے لوگ بیزار ہیں،نمبرز اور نام بھی بتادیں؟عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی اور عوام کو نجات ملے گی۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ ایک روز پہلے کیا تھا جیسے خفیہ رکھا گیا تھا،یہ سب کوئی پلان کے تحت نہیں ہورہا،قدرت ہمارے اچھے دن لے آئی تو سب مل کر بیٹھ گئے۔

سابق صدرآصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے تاخیر سے پریس کانفرنس شروع کر نے پر معذرت کرتے ہوئے کہاکہ آصف علی زر داری کی مصروفیت کی وجہ سے آپ کو انتظار کر نا پڑا،امید ہے آپ اس پر ناراض نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام(ف) اور مسلم لیگ(ن) اور ہمارے ساتھ منسلک اتحادی پارٹیوں کی طرف سے ہم نے مل کر مشاورت کی اور فیصلہ کیا کہ منگل کوہم تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اس بات کو خفیہ رکھا تھا اور اس کی سب نے پاسداری کی اورتمام جماعتوں نے ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنے اراکین سے دستخط لیے اور ہم نے اس کو جمع کرا دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ پونے چار سال بعد اس تحریک عدم اعتماد کی ضرورت اس لیے پڑی کیونکہ اس سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم نے جو کچھ اس ملک کے ساتھ معاشی، سماجی، معاشرتی حوالے سے کردیا ہے اس کی نظیر پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، قرضے لے کر ملک کے 22کروڑ عوام اور ہماری نسلوں کو گروی رکھ دیا گیا ہے اور ان کھربوں کے عوض بھی اس ملک میں ایک بھی نئی اینٹ لگی ہوئی نظر نہیں آتی۔

مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہاکہ ان کو صرف ایک کام آتا ہے کہ یہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے منصوبوں پر لگائی گئی تختیاں اکھاڑ کر لگا رہے ہیں اور خارجہ محاذ پر ان کی بدترین ناکامی ہے کہ پاکستان کے وہ دوست جنہوں نے اچھے اور برے وقتوں میں پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا، انہوں نے ان کو ناراض کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے چین کے حوالے سے سی پیک کو نشانہ بنایا گیا، حکومت میں آنے سے قبل عمران خان اور ان کے موجودہ وزرا نے کیڑے نکالے، کرپشن کی باتیں کیں، چین پر بے الزامات لگائے اور تنقید کی، چین جیسے دوست کو ناراض کہاں کی خارجہ پالیسی تھی۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ہمارا بہترین دوست ہے جبکہ میلسی میں تقریر کے دوران انتہا کردی اور بیٹھے بٹھائے ہمارے یورپی یونین اور دوسرے ممالک کو ناراض کردیا، سب کو پتہ ہے کہ پاکستان یورپ اور شمالی امریکا میں اربوں ڈالر کی تجارت کرتا ہے اور آپ نے بیٹھے بٹھائے کارتوس چلا دیے۔

انہوں نے جو زبان استعمال کی وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کی خواہش پر کیا جو اس حکومت کے خلاف دست با دعا ہے۔

مزید پڑھیں: وقت آگیا ہے کسی شریف آدمی کو وزیراعظم بنانے کا۔ آصف زرداری

لہٰذا اس کو غیرملکی سازش قرار دینا احمقانہ اور بات اور بے بنیاد الزام ہے۔انہوں نے حکومتی بیانیے کے جواب میں سوال کیا کہ کیا یہ مہنگائی غیرملکی سازش سے ہوئی، کیا بیروزگاری، مہنگی گیس خریدنا، قرض لے لے کر ملک کا بیرا غرق کرنا، مہنگی ترین بجلی پیدا کرنا اور پوری اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ چن دینا بین الاقوامی اور خارجہ پالیسی ہے؟۔

Related Posts