کراچی:73 سال ہو گئے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ہے۔ نہتے کشمیریوں پر بھارت کے مظالم بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔پوری دنیا کے مسلم ممالک کو کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارے ساتھ کھڑا ہو نا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار سیاسی رہنما فاروق ستار نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھیٹر ”پاکستان کی میں تقدیر، نام میرا جموں وکشمیر“ کے دوارن کیا۔
تھیٹر کا اہتمام ”ہیومن رائٹس کونسل اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی“ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے پوری دنیا کے مسلم ممالک کو ہمارے ساتھ کھڑے ہونا پڑے گا۔
بھارت میں مودی اور امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ انتہا پسند ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے ہم رسول اکرم کے امتی ہیں، فرانس میں سرکاری عمارتوں پر گستاخانہ خاکوں کی بھرپور انداز میں مذمت کرتا ہوں۔
یورپ میں پہلی بار ایسا گھناؤنہ واقعہ رونما ہوا ہے، فرانس کے صدر کو پیغام دیا جائے کہ ہماری معیشت کو جتنا بھی نقصان ہو جائے ہم فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے،تقریب میں معروف صنعتکار مرزا اشتیاق بیگ اور سیاسی رہنما سردار نذاکت نے بھی شرکت کی۔
ڈرامہ پاکستان کی میں تقدیر، میرا نام جموں کشمیر کے رائٹر بشیر سدوزئی تھے۔ڈرامے میں کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد اور بھارتی مظالم کو فنکاروں نے اداکاری کے ذریعے پیش کیا، جسے شرکائکی جانب سے بے حد سراہا گیا۔