بھارت میں مشتعل ہجوم کا بدترین تشدد، مسلمان نوجوان جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں مشتعل ہجوم نے 25سالہ مسلمان نوجوان کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کردیا جو جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے ہاپوڑ میں پیش آیا جہاں ایک گاؤں میں مشتعل ہجوم نے 25سالہ نوجوان کوتلخ کلامی کے بعد مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ارشاد محمد کے نام سے ہوئی۔

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید فلسطینی جاں بحق، شہدا کی تعداد 6500ہوگئی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول ارشاد محمد کی موٹر سائیکل منگل کی رات دیر گئے لوہاری نامی گاؤں میں دسہرے کی تقریب میں شریک شخص سے ٹکرا جانے کے باعث جھگڑا شروع ہوا جو جلد ہی پرتشدد ہوتا چلا گیا اور ہجوم نے ارشاد محمد کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: 

فلسطین جنگ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ اردن کی ملکہ کا بیان 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ارشاد محمد پر پتھر سے حملہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان نوجوان کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ارشاد کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر اس کے اہلِ خانہ اور مقامی افراد مشتعل ہوگئے۔

مقامی لوگ اور مشتعل اہلِ خانہ نے ارشاد محمد کو قتل کرنے والے افراد پر حملہ کردیا تاہم پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کردیا۔ ایس پی ابھیشیک ورما کا کہنا ہے کہ ہم نے ارشاد کو مارنے والے 5 افراد کو شناخت کر لیا ہے۔

ایس پی نے کہا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ بہادر گڑھ پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔ 

Related Posts