اسلام آباد: بیوہ خاتون کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا۔ سوتیلے بیٹوں نے اپنی سوتیلی ماں کو نوکرانی بنا لیا جبکہ بد ترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ذرائع کے مطابق برتن نہ دھونے اورکام نہ کرنے پر روازنہ کی بنیاد پر تشددکا نشانہ بنایا جاتا تھا جبکہ گرم استری سے بھی جلایا گیا۔
سوتیلی بیٹیوں کی جانب سے گلے میں پھندہ ڈال کر بھائیوں کی مدد سے قتل کرنے کی کوشش بھی گئی، بھائیوں نے گرم استری لگا کر حالت قابل رحم کردی، جس کے باعث پیٹ اور بازو جل گئے۔چاروں بہن بھائی گلے میں دوپٹہ ڈال کر زمین پر گھسیٹے رہے جس سے قمیض بھی پھٹ گئی
پولیس نے بیوہ خالدہ بی بی کی درخواست پر پروین، حمیرا، فیضان اور ذیشان کے خلاف اقدام قتل ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا