لندن میں جنید صفدر کی گرفتاری، ن لیگ نے خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: لندن میں جنید صفدر کی گرفتاری کی خبروں کو پاکستان مسلم لیگ ن نے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ لندن میں جعلی ڈگری مسترد ہونے پر ن لیگی رہنما مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم پارٹی نے اس حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

FcdYYiwXEAEHXWp

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر جوکہ لندن میں مقیم ہیں،کے حوالے سے کچھ خبریں چلائی جارہی تھیں کہ جعلی ڈگری مسترد ہونے پر لندن پولیس نے جنید صفدرکو حراست میں لے لیا ہے۔

سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کے نام سے بنائے گئے ایک اکاؤنٹ سے ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا کہ کیلبری فونٹ کے بعد جعلی ڈگری، جنید صفدرجعلی ڈگری لینے پر گرفتار ہوگئے ہیں۔ تاہم بعد میں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ان خبروں کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جارہی تھی جس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو ہتھکڑیاں لگی دیکھی جاسکتی ہیں۔

ن لیگ کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ذیشان ملک کی جانب سے اس طرح کی خبروں کو مسترد کردیا گیا اور جواب میں کہا گیا کہ صحافت کا لبادہ اوڑھے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، یہی وجہ ہے کہ من گھڑت خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔