وہاڑی میں زیادتی کی کوشش ناکام ہونے پر غنڈوں کا 17 سالہ لڑکی پر تشدد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وہاڑی میں زیادتی کی کوشش ناکام ہونے پر غنڈوں کا 17 سالہ لڑکی پر تشدد
وہاڑی میں زیادتی کی کوشش ناکام ہونے پر غنڈوں کا 17 سالہ لڑکی پر تشدد

صوبہ پنجاب کے علاقے وہاڑی میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ناکام ہونے پر غنڈوں نے 17 سالہ لڑکی پر شدید تشدد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے فورٹ عباس سے وہاڑی آئی ہوئی مہمان لڑکی سے اوڈ برادری کے نامی گرامی بدمعاش پرویز، ندیم اور وسیم نے ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا۔ تینوں بدمعاش سگے بھائی ہیں جنہیں علاقے کی بااثر شخصیات کی حمایت حاصل ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے عینی شاہد عبدالرزاق نے بتایا کہ وہ تھانہ ٹھینگی وہاڑی کے نواحی علاقے چک نمبر ڈبلیو بی 76 کا رہنے والا ہے۔ لڑائی جھگرے کی  آوازیں سن کر دونوں میاں بیوی موقعے پر پہنچے تو ندیم نامی اوڈ برادری کا لڑکا جو خواتین سے گالم گلوچ کر رہا تھا، بائیک پر فرار ہوگیا۔ 

واقعے کے عینی شاہد کے مطابق تھوڑی دیر بعد وسیم اور پرویز اس جگہ لاٹھیاں اور ڈنڈے لے کر پہنچ گئے جس کے بعدانہوں نے 17 سالہ لڑکی کو مارنا شروع کردیا۔ گالم گلوچ، تشدد اور مارپیٹ کے باعث لڑکی بے ہوش ہو کر گر پڑی۔

عینی شاہد کے مطابق خون میں لت پت شدید زخمی لڑکی کو مردہ سمجھ کر تینوں لڑکے موقعۂ واردات سے فرار ہو گئے جبکہ تینوں ملزمان کے نام پولیس ریکارڈ پر موجود ہیں۔ یہ تینوں بستہ بے کے بدمعاش ہیں جو غلط کاموں کے باعث علاقے میں بدنام ہیں۔

عبدالرزاق نے کہا کہ فورٹ عباس سے آنے والی لڑکی سے زبردستی کی کوشش پر ناکامی کے بعد وہ لڑکی بدمعاش افراد کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانہ ٹھینگی جا رہی تھی کہ تینوں نے اس پر بد ترین تشدد کیا۔

واقعے کے بعد لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا جس کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ لڑکی کے لواحقین نے حکامِ بالا سے انصاف کے حصول کی اپیل کی ہے۔ 

Related Posts