دنیا کے غریب ترین صدر نے کینسر کے مقابلے میں شکست مان لی، چند دن کے مہمان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو نیویارک ٹائمز

دنیا کے غریب ترین سربراہ مملکت کا خطاب پانے والے یوراگوائے کے سابق صدر خوسے موخیکا کا کہنا ہے کہ سرطان کا مرض ان کے جسم میں پھیل کر جگر تک پہنچ چکا ہے جس کے سبب اب وہ اس بیماری کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

یوراگوائے میں ہر جمعرات کو شائع ہونے والے جریدے کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں خوسے نے کہا کہ میری زندگی کا دورانیہ ختم ہو چکا ہے۔ میں اب مر رہا ہوں اور جنگجو کو آرام کا حق ہے۔ چار ماہ بعد خوسے کی عمر 90 برس ہو جائے گی۔

اہل اسلام کیلئے خوشخبری! پاکستان میں مصر کی الازہر یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا اعلان

یوراگوائے کو لاطینی امریکا کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ یہ بات معروف رہی ہے کہ خوسے نے منتخب ہونے کے بعد صدارتی محل میں قیام سے انکار کر دیا تھا۔

خوسے 2010 سے 2015 تک ملک کے صدر رہے ، خوسے اپنی تنخواہ (4 ہزار ڈالر) کا 90 فیصد حصہ خیراتی انجمنوں کو عطیہ کر دیتے تھے۔ وہ اپنی مدت صدارت کے دوران ایک چھوٹے سے فارم پر انتہائی معمولی گھر میں اپنی بیوی اور اپنی کتیا کے ساتھ رہے۔

وہ 1987 ماڈل کی واکس ویگن گاڑی میں صدارتی محل جایا کرتے تھے۔ نومبر 2014 میں ایک ”دولت مند عرب“ نے یہ گاڑی خریدنے کے لیے خوسے کو دس لاکھ ڈالر کی پیش کش کی۔ تاہم خوسے نے اسے فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب تک وہ زندہ ہیں اس وقت تک یہ گاڑی گھر کے گیراج میں ہی رہے گے۔ جہاں تک خوسے کی بیماری کا تعلق ہے تو ان کی کیموتھراپی کے 32 سیشن ہو چکے ہیں۔ ان کی رسولی غائب ہو گئی تھی تاہم دو ماہ قبل دوبارہ لوٹ آئی اور جگر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

دنیا کے اس غریب ترین صدر نے باور کرایا کہ وہ مزید انٹرویوز نہیں دیں گے اور آئندہ کہیں بھی علانیہ نمودار نہیں ہوں گے۔

جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں خوسے نے اس آرزو کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فارم پر مرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ ان کی آخری آرام گاہ فارم ہاؤس کی مٹی کے نیچے ان کی کتیا مانویلا کے پہلو میں ہو۔

Related Posts