خاتون کے ساتھ سر پرسانپ ،شاپنگ مال میں گھومتارہا،ویڈیووائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیابھر میں سوشل میڈیاکابول بالاہے جس کی وجہ سے کوئی بھی منفرد خبرچندمنٹوں میں صارفین تک پہنچ جاتی ہیں ،ایک ایسی ہی ویڈیوایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں ایک خاتون اپنے سرپر (ہیربینڈ ) کی جگہ سانپ کوباندھ کر شاپنگ مال میں داخل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 🐍SNAKE WORLD🐍 (@snake._.world)

انسٹاگرام پر اسنیک ورلڈ نامی صارف نے ایک ویڈیوشیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سانپ کو (ہیئربینڈ) کے طور پر پہن کر شاپنگ مال میں گھوم رہی ہیں، اس خاتو ن نے بالوں کاجوڑابنایااورچھوٹے سانپ پر چارو ں طرف لپیٹ لیاجبکہ ا س موقع پر موجود ایک شخص اس کی ویڈیو بناتا رہا اور آس پاس کے لوگوں کو علم نہیں ہوا کہ خاتون نے سر پر اصلی سانپ کو باندھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے خاتون کے ا س اقدام پر دلچسپ تبصرے کیےجارہےہیں، ایک صارف نے لکھاکہ (اگر میں اس وقت وہاں موجود ہوتا تو مجھے معلوم ہوجاتا) جبکہ دوسرے صارف نے لکھاکہ (مجھے سانپوں سے بہت نفرت ہے اگرمیں وہاں موجود ہوتاتواسے ایک میل دور سے ہی دیکھتا)۔

یہ بھی پڑھیں:اسپائیڈرمین چھپکلی کی تصویرنےسوش میڈیاپردھوم مچادی

دوسری جانب سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو کواب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں،جن کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہےہیں۔

Related Posts