خاتون نے بچی کے ہمراہ چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی، ٹانگیں ٹوٹ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون نے بچی کے ہمراہ چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی، ٹانگیں ٹوٹ گئیں
خاتون نے بچی کے ہمراہ چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی، ٹانگیں ٹوٹ گئیں

کراچی: شہر قائد میں ایک 33سالہ خاتون نے اپنی بچی کے ہمراہ چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی، جس کے باعث دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون اور بچی کی ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون نے بچے کو چھٹی منزل سے نیچے پھینک کر خود بھی نیچے کود گئی، دونوں کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے گاڑیوں کے کپڑوں کو جوڑ کر جھولی بناکر خاتون اور بچے کو براہ راست زمین پر گرنے سے بچالیا۔

گلشن اقبال کے علاقے میں گیلانی اسٹیشن کے قریب پلازہ میں رہائش پذیر خاتون خودکشی کیلئے اپنے بیٹے کے ہمراہ چھٹی منزل پر چڑھ گئیں، علاقہ مکینوں نے کافی دیر خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی پر خاتون نے کسی کی بھی بات نہیں سنی۔

مذکورہ خاتون نے پہلے بچے کو نیچے پھینکا اور پھر خود بھی چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی، خاتون عمارت کے قریب سے گزرنے والے تاروں کے گچھے میں پھنس گئی جس کی وجہ وہ سے وہ براہ راست نیچے نہیں گریں۔

خاتون سے مذاکرات کے دوران علاقہ مکینوں نے سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھائے گئے کپڑوں کو جوڑ کر ایک جھولی بنائی اور زمین پر گدے رکھ دیئے، جس کے باعث خاتون اور بچہ کافی حد تک محفوظ رہے، تاہم دونوں کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنیوالی خاتون کا نام مریم ہے، خاتون بیوہ ہیں اور کرائے کے گھر میں رہتی ہیں، بچے کی عمر ڈیڑھ سال ہے، جبکہ پولیس حکام واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں نوجوان پولیس کے ہاتھوں قتل، گولیاں سامنے سے ماری گئیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ

Related Posts