عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار دی ویک اینڈ اسپاٹیفائے پر سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار بن گئے۔
کینیڈین گلوکار Abel Makkonen Tesfaye(دی ویک اینڈ) نے حال ہی میں دو گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، دی ویک اینڈ کو رواں ماہ اسپاٹیفائے پر سب سے زیادہ سنا گیا، 20 مارچ تک 4.1 ملین کی تعداد کے ساتھ وہ 100 ملین ماہانہ سامعین تک پہنچنے والے پہلے گلوکار بن گئے۔
نیٹ فلکس کی متنازع سیریز ’رانا نائیڈو‘ کا دوسرا حصہ بھی ریلیز کیا جائیگا
دوسرے نمبر پر جس گلوکار کو سب سے زیادہ سنا گیا وہ ملی سائرس ہیں جن کے ماہانہ سامعین کی تعداد 82.4 ملین ہیں، اس کے بعد شکیرا 81.6 ملین، پھر آریاناگرانڈے 80.6 ملین، ٹیلر سوئفٹ 80.2 ملین اور ریحانہ 78.5 ملین ہیں۔
اس سے قبل بھی گلوکاردی ویک اینڈ نے سب سے زیادہ سنے جانے والے فنکاروں کی اسپاٹیفائے کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرکے جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔