کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر کی قدر تھمنے میں نہیں آ رہی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 7 پیسے مہنگا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 236 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔
ایلون مسک نے کرپٹو ہولڈنگز کو فروخت کردیا، سی ای او بائننس کا کیا ردعمل آیا؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 232 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔