ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے افغان صدر اشرف غنی اور ان کے خاندان کو پناہ دینے کی تصدیق کر دی ہے.
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ نے آفیشل ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی اور ان کے خاندان کو پناہ دی ہے.
واضح رہے کہ طالبان کی پیش قدمی کے بعد افغان صدر اشرف غنی اور ان کے ساتھی تاجکستان روانہ ہوگئے تھے. انکی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ کیش سے بھری چار گاڑیاں بھی ساتھ لے کر گئے. اس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے.
دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے بڑے شہروں اور سرحدوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور عام معافی کا اعلان کیا ہے اور شہر چھوڑنے والوں کو محفوظ راستے کی پیشکش کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں لڑکی سے بدتمیزی، ملزمان کی شناخت کے لیے تصاویر نادرا کو ارسال