ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی وفات کے بعد سے اُن کی زندگی کے مختلف پہلو، اُن کے انٹرویوز، فلمیں اور اُن کو فلم انڈسٹری میں درپیش مشکلات کا سوشل میڈیا پر چرچا تاحال جاری ہے۔
ان کی زندگی کی آخری فلم دل بیچارہ کا ٹریلر ہوا تو ایک بار پھر سوشانت سنگھ کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے اور مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔فلم دل بیچارہ کے ٹریلر نے یوٹیوب پر 2دن کے دوران 50ملین ویوز اور8.3ملین لائک حاصل کرلئے جو ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔
ہالی ووڈ کی مشہور فلم مارول ایونجرز انفنٹی وار نے 2سال میں صرف 3ملین لائک حاصل کئے، اس مناسبت سے دیکھا جائے تو سوشانتھ سنگھ راجپوت کی فلم دل بیچارہ کے ٹریلر نے خوب پذیرائی حاصل کی ہے، اس فلم کو ان کے مداح ان کی اب تک کی سب سے اچھی فلم قرار دے رہے ہیں۔
Mixed feeling as Trailer of #DilBechara flashbacks endless behind the scenes stories & memories from the shoot. Another note created 2 years back in between the shoots! #Intoxillectual #SushanthSinghRajput ⚡️???????? @selfmusing pic.twitter.com/7K4owadlwD
— Honey Singh (@honeytech) July 6, 2020