اجے دیوگن اور تبو کی ایکشن تھرلر فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن اور خوبرو اداکارہ تبو کی آنے والی ایکشن تھر لر فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کو اجے دیوگن نے ہی پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیا ہے، فلم میں وہ تبو کے مقابل نظر آئینگے ساتھ ہی بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

فلم میں تبو ایک بہادر پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اجے دیوگن ایک مجرم بھولا کا کردار ادا کریں گے جو خاتون پولیس افسر کیلئے کام کریں گے اور گینگ وار سے نمٹتے دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عائشہ عمر کے نئی آنیوالی اداکاراؤں کیلئے مفید مشورے

تین سپر سٹارز کی اس فلم میں بالی ووڈ کا ایک پرانہ گانا ’آج پھر جینے کی تمنا ہے‘ شامل کر کے نئی فلموں میں پرانے گانے شامل کرنے کی روایت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم بھولا تامل فلم کیتھی کا ریمیک ہے جو 30 مارچ کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Posts