مزدور یونین محنت کشوں کی زندگی میں مزید خوشحالی لانا چاہتی ہے، چوہدری محمد یٰسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزدور یونین محنت کشوں کی زندگی میں مزید خوشحالی لانا چاہتی ہے، چوہدری محمد یٰسین
مزدور یونین محنت کشوں کی زندگی میں مزید خوشحالی لانا چاہتی ہے، چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد:سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین) گروپ کے مرکزی یونین آفس ستارہ مارکیٹ میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،سردار محمد آصف،راجہ محمد رفیق،چوہدری زاہد احمد،ملک کمال،عارف خان،ملک خلیل،چوہدری سفیر،سردار مرتضیٰ،عمر جھبانہ و دیگر عہدیداران نے مزدور یونین میں شامل ہونے والے تمام محنت کشوں کو خوش آمدید کہا۔

چوہدری محمدیٰسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین اپنی تاریخی جدوجہد کے ذریعے سی ڈی اے میں کام کرنے والے ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ،اپ گریڈیشن،فل بیسک عید الاؤنس،حج پالیسی میں اضافہ،ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی اور انکے بچوں کی بھرتی کے کوٹے میں اضافے سمیت دیگر تاریخی مراعات دلواکر جو خوشحالی لائی اسکی نظیر دیگر کسی ادارے میں نہیں ملتی۔

مزدور یونین اپنی جدوجہد کے ذریعے ملازمین کی زندگیوں میں مزید خوشحالی لانا چاہتی ہے لیکن ماضی میں مزدور دشمن طاقتیں متحد ہوئیں اور انتظامیہ نے ادارے میں میر جعفر اور میرصادق کا کردار ادا کرنے والے مزدور دشمنوں سے ملکر نہ صرف سی ڈی اے جیسے قومی ادارے اور محنت کشوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی بلکہ محنت کشوں کو انکے جائز حقوق سے بھی محروم کیا گیا۔

یہی وجہ ہے کہ نا اہل سی بی اے کے تین سالوں میں سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام ملازمین اس ڈھول گروپ سے سخت نالاں دیکھائی دیتے ہیں کیونکہ انکا تین سالہ دور سی ڈی اے کی تاریخ کا بدترین دور شمار ہوا۔

ڈبل بیسک،پلاٹوں کی الاٹمنٹ و دیگر مراعات میں اضافے کے سبز باغ دکھا کر محنت کشوں کا مستقبل تاریک کر دیا گیا لیکن آج سی ڈی اے میں کام کرنے والا محنت کش با شعورہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر جوق در جوق لوگ مزدور یونین کے پرچم تلے متحد ہو رہے ہیں۔

سی ڈی اے مزدور یونین آئندہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد سی ڈی اے جیسے قومی ادارے کو ایک بار پھر ترقی کی طرف گامزن کرتے ہوئے ادارے و ملازمین کا وقار بلند کرے گی،چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے تمام ملازمین کو یقین دلایا کہ سی ڈی اے مزدور یونین انکا گھر ہے اور اس گھر میں ان کو ایک خاندان کے فرد کی طرح پوری عزت و تکریم حاصل ہو گی۔

Related Posts