وہ وقت دور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند ہونگی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید
عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید

روالپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے، کئی وزیر بے محکمہ، بے دفتر اور آئین سے زیادہ ہیں، میں ان کی آئین سے اضافی تعداد پر ہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، مولانا فضل الرحمان کے انتقال کی خبر شیئر

شیخ رشید نے کہا کہ بجلی کے بل یا چولہے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے، کوئی بھی اپنے بچوں کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھ سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیٹرول اوربجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب کارخانیں، دکانیں بند ہونگی اور لوگ سڑکوں پرہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں، کیش کی نہیں۔

Related Posts