فرحان اختر کی آنے والی فلم ‘طوفان’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرحان اختر کی آنے والی فلم 'طوفان' کا ٹیزر جاری کردیا گیا
فرحان اختر کی آنے والی فلم 'طوفان' کا ٹیزر جاری کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ’طوفان‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ اداکار کا کہنا ہے فلم کی کہانی محبت کی ایک انہونی داستان ہے جو مداحوں کو پسند آئے گی۔

باکسنگ کوچ کا کردار ادا کرنے والے فرحان اختر نے ٹیزر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ایسی فلم کی پہلی جھلک پیش کرتے ہوئے میں بہت خوش ہوں کہ اس فلم میں ہم نے اپنی ساری محنت، محبت، شوق ، جذبہ، جنون بھر دیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ واقعی محبت کی ایک انہونی داستان ہے  اور آج میں آپ کے ساتھ اسے شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم ’پبلک فگر‘ ہیں ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں، اداکارہ مایا علی کا تنقید پر جواب

فلم ‘ طوفان ‘  اختر اور رتیش سدھوانی کے فلم پروڈکشن بینر پر بنائی جارہی ہے۔ فلم کا پریمئر 21 مئی کو پرائم ویڈیو اِن پر کیا جائے گا۔

طوفان میں فرحان اختر ایک باکسر کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھیں گے اور اس میں مسنال ٹھاکر اور پریش راول بھی دکھائی دیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’طوفان‘ کھیلوں پر مبنی دوسری فلم ہے جس میں مہرہ اور اختر تعاون کررہے ہیں۔

Related Posts