مدرسے میں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا قاری گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدرسے میں بچوں سے زیادتی کرنے والا قاری گرفتار
مدرسے میں بچوں سے زیادتی کرنے والا قاری گرفتار

رحیم یارخان: بھٹہ واہن میں واقعہ مدرسے میں بچوں سے زیادتی کرنے والے اُستاد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

زیادتی کا نشانہ بننے والوں نے میڈیا کو بتایا کہ قاری نے اب تک 6 بچوں سے زیادتی کی اور دھمکایا کہ زیادتی کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔

ورثاء کے مطابق بچوں کے بتانے پر معلوم ہوا کہ مدرسے کے معلم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس لیے بچے پڑھنے نہیں جاتے، ورثاء نے ملزم کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے استاد کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:دودریا کے مقام پر ریسٹورینٹ منہدم، علاقے کے تمام ہوٹل سیل کردیئے گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ صدر صادق آباد کے علاقے بھٹہ واہن میں پیش آیا۔

Related Posts