رواں ماہ اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال مون سون کی زیادہ بارشوں کی اصل وجہ کیا ہے؟
رواں سال مون سون کی زیادہ بارشوں کی اصل وجہ کیا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اگست کے ماہ میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رواں ماہ اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، پنجاب، آزاد کشمیر اور جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

کے پی اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بھی معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں رواں ماہ معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں:دنیا کے سب سے بڑا درخت، قریب جانے پر 6 ماہ قید، 5 ہزار ڈالر جرمانہ

واضح رہے کہ ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں صورتحال انتہائی دردناک ہوگئی ہے، سیلابی ریلوں کے باعث لوگوں کے مکانات بہہ گئے، جبکہ بلوچستان میں بہت زیادہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts