زندگیوں کے تحفظ کے لیے طالبان کو خود پر قابو رکھنا ہوگا، اقوام متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ کی جنرل کا 76واں اجلاس کل سے شروع ہوگا
اقوام متحدہ کی جنرل کا 76واں اجلاس کل سے شروع ہوگا

نیویارک:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ زندگیوں کے تحفظ کے لیے طالبان کو خود پر قابو رکھنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے خطاب میں انٹونیو گٹیریز نے کہا ہے کہ انھیں ملک بھر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے خاص کر افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

انھوں نے کہا کہ کونسل کو اپنے پاس دستیاب تمام طریقوں کو استعمال کرنا ہوگا تاکہ افغانستان میں عالمی دہشت گردی کو روکا جاسکے اور انسانی حقوق کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: اشرف غنی ڈالرز سے بھری 4 گاڑیاں لیکر فرار ہوئے، روس کا دعویٰ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ تمام ملکوں کو افغان پناہ گزین کے داخلے کی اجازت دینی چاہیے۔انھوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے دفاتر اور عملہ اب طالبان کے کنٹرول والے علاقوں میں بھی کام کر رہا ہے۔سکیورٹی کی صورتحال کے مطابق وہ اپنی موجودگی وہاں جاری رکھیں گے۔

Related Posts