افغانستان کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ 40 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا ایک پیکج افغانستان پہنچ گیا ہے۔
افغانستان کے مرکزی بینک “دَ افغانستان بانک” کے پریس آفس نے آج یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ 40 ملین ڈالر مالیت کی انسانی امداد کا پیکج افغانستان پہنچ گیا ہے جسے کابل کے ایک تجارتی بینک کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یوم نکبہ پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں مظاہرہ
بیان کے مطابق دَ افغانستان بینک کسی بھی ایسے اصولی اقدام کو سراہتا ہے جو ملک میں کرنسی لائے اور معاشرے میں ضرورت مندوں کی مدد کرے۔
افغانستان بینک بینکنگ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
دا افغانستان بینک کے حکام کا خیال ہے کہ بینکنگ سیکٹر کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرنے سے شفافیت پیدا ہوتی ہے اور لوگوں تک امداد کی فراہمی میں آسانی ہوتی ہے۔