طالبان نے سابق حکمرانوں سے برآمد 1کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مرکزی بینک میں جمع کرا دیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان نے سابق حکمرانوں سے برآمد 1کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مرکزی بینک میں جمع کرا دیے
طالبان نے سابق حکمرانوں سے برآمد 1کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مرکزی بینک میں جمع کرا دیے

کابل: افغان طالبان نے سابق حکومتی عہدیداروں سے برآمد ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز اور سونے کی اینٹیں مرکزی بینک میں جمع کرا دیں ہیں۔

افغانستان کے مرکزی بینک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “طالبان کی جانب سے سابق نائب صدر امراللہ صالح اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے برآمد ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز اور سونا مرکزی بینک میں جمع کرائے گئے ہیں۔”

افغان مرکزی بینک کا کہنا تھاکہ عبوری حکومت نظام میں شفافیت کیلئے پرعزم ہے اور اس لیے برآمد شدہ رقم مرکزی بینک کے حوالے کی۔ 

افغانستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈالرز کی بڑی تعداد ٹیبل پر رکھی ہوئی ہے اور ساتھ ہی نوٹ گننے والی مشینیں بھی موجود ہیں۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں طالبان نے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ امریکی ڈالرز اور سونا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس سے قبل طالبان نے سرحدی چوکیوں سے بھی امریکی اور پاکستانی کرنسی قبضے میں لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : افغان عوام نے 20 سال قربانیاں دیں دنیا طالبان کو انسانی حقوق کے معاملے پر وقت دے، وزیراعظم

Related Posts