اسٹاک مارکیٹ میں 174.75 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 174.75 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 174.75 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 174.75 پوائنٹس بڑھ کر 41054.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.43 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 5 کروڑ 57 لاکھ 61 ہزار 379 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب روپے کی قدر بدترین گراوٹ کا شکار ہونے لگی، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،جس کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

Related Posts