کراچی:رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز 667.82 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی،تیزی کے نتیجے میں حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ا سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 667.82 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے بعد 33 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سرمایہ کاروں کا ا عتماد بحال ہونے لگا ہے۔
آج کاروبار کے دوران پہلے ہی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو ملی جب انڈیکس 1025.71 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 33857.54 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
پورے دن کے دوران کاروبار میں 2.03 فیصد بہتری دیکھی گئی اور 28 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار 620 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100ارب ارب روپے سے زیادہ کا فائدہ ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔