کورونا متاثرین کی امداد کیلئے رومان رئیس نے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا متاثرین کی امداد کیلئے رومان رئیس نے اپنا کرکٹ کا سامنا نیلام کردیا
کورونا متاثرین کی امداد کیلئے رومان رئیس نے اپنا کرکٹ کا سامنا نیلام کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ افراد کی امداد کے لیے کرکٹ کا سامان نیلام کر کے 9 لاکھ سے زائد کا فنڈ اکٹھا کر لیا۔جس سے وہ غریبوں کی امداد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کرکٹر رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی غرض سے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیلامی کے سامان میں رومان رئیس کی چیمپئنز ٹرافی میں ڈیبیو پر پہننے والی اپنی ون ڈے کیپ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے 2 مرتبہ پاکستان سپر لیگ جیتنے والی شرٹ، کرکٹ بیٹ اور پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ شامل تھی۔شائقین کی جانب سے ان کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رومان رئیس کے مطابق نیلامی کی رقم سے متاثرین کو راشن اور رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔

Related Posts