اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، صوبہ سندھ نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں۔
کچھ صوبائی حکومتوں نے فعال کردار ادا کیا کچھ نے نہیں، سندھ حکومت سب سے زیادہ فعال رہی ہے۔
کچھ صوبائی حکومتوں نے فعال کردار ادا کیا کچھ نے نہیں، سندھ حکومت سب سے زیادہ فعال رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کرنے میں اشیا خوردونوش کی فراہمی سمیت تین، چارمسائل ہیں۔
کرفیو لگایا تو جب تین چار گھنٹے بعد اٹھائیں گے لوگوں کی لائنیں لگ جائیں گی‘پنجاب حکومت کی کارکردگی پر ان ہی سے پوچھیں، وفاقی حکومت کی کئی معاملات میں جتنی اچھی کمیونیکیشن ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی۔
تفتان معاملے میں بھی وفاقی حکومت نے اچھی کمیونیکیشن نہیں کی، تفتان میں زائرین کو روکنا بلوچستان حکومت کا کام تھا۔ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس روزانہ ہونا چاہیے، ایمرجنسی میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنا وقت ضائع کرنا ہے۔
جو علما حق کی بات کرتے ہیں وہ نعمت ہیں، رجعت پسند علما معاشرے کی تباہی کرتے ہیں، اللّٰہ کا عذاب رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت ہے، کورونا کے پھیلاؤمیں بڑا حصہ مذہبی اجتماعات کا ہے۔