اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آج اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی، تمام شرائط پر ڈیڈ لاک تقریباً ختم ہوگیا ہے، آئی ایم ایف شرائط پر سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم ختم کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ایم ای ایف کا مسودہ شیئر ہو گیا ہے، اسٹاف لیول معاہدے کیلئے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دیں گے۔
شادی ہالز مالکان کا عید کے بعد کراچی کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید اضافہ کردیا ہے، شرح سود مزید ایک فیصد بڑھانے کے بعد ملک میں شرح سود 22 فیصد تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں شرح سود ایک فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔