10 روپے کی خاطر ماں کو قتل کرنے والے بد بخت بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

10 روپے کی خاطر ماں کو قتل کرنے والا بد بخت بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا
10 روپے کی خاطر ماں کو قتل کرنے والا بد بخت بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

اٹک: صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر حسن ابدال میں محض 10 روپے کی خاطر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ 3 فروری کو تھانہ حسن ابدال کے علاقہ برہان میں پیش آیا، جہاں ملزم نے والدہ سے سگریٹ پینے کے لیے پیسے مانگے لیکن ماں نے اس کو سگریٹ نہ پینے کے حوالے سے نصیحت اور ڈانٹ ڈپٹ کی۔

ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر سنگدل بد بخت بیٹے نے طیش میں آکر سگی ماں نورینہ بی بی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا، جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے مذکورہ واقعے کے بعد ملزم کی تلاش کے لئے کوششیں تیز کردی تھیں، تاہم بعد ازاں پولیس ملزم کو تلاش کرکے اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: گلشن حدید میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے پانچ ملزمان کی جنسی زیادتی

Related Posts