کے پی کے میں بڑی سیاسی ہلچل، حالات غیر معمولی تبدیلی کی طرف بڑھنے لگے، کیا کچھ ہونے والا ہے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو فرنٹیئر پوسٹ

خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی کی بازگشت سنائی دینے لگی، حالات غیر معمولی تبدیلی کی طرف جانے لگے۔

بلوچستان اسمبلی پہلے ہی پی ٹی آئی پرپابندی کی قرارداد منظور کرچکی ہے، پنجاب اسمبلی میں بھی اس حوالے سے قرارداد آچکی ہے، وفاقی کابینہ سے گورنرراج پر ”اوکے کا سگنل“مل گیا، وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں، اب فیصلہ کرناہوگا ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی بھی معاملے پرخاموش بیٹھنے کوتیار نہیں، تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمرایوب نے گورنرراج لگانے والوں کو خبردار کردیا۔

آج نیوز نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو آگ میں دھکیلا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالےکردیا، کے پی میں امن وامان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے پی کے میں 2 حکومتیں چل رہی ہیں، صوبے میں ایک ڈی فکیٹو وزیراعلیٰ آگئی ہیں، اصل حکومت وہ چلا رہی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی کے پی میں دلچسپی لے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے علاوہ اور جماعتیں بھی ہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دوسروں کی بچوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دیا تھا، صوبائی حکومت ذاتی مفادات کے لئے اسلام آباد کا رخ کررہی ہے اور صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کر دیا۔

Related Posts