محکمہ داخلہ سندھ نے شادی سمیت تمام قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ہفتے کے 2 روز کیلئے کاروبار بند، شادی بیاہ اور سماجی تقریبات پر پابندی عائد
کراچی میں ہفتے کے 2 روز کیلئے کاروبار بند، شادی بیاہ اور سماجی تقریبات پر پابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے شادی کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سندھ بھر میں کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھلیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پبلک ٹرانسپورت پر 50 فیصد مسافروں کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی، اگر کوئی ٹرانسپورٹر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کی گاڑی بند کردی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ میں رات دس بجے تک ٹیک اوے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ریسٹورنٹ کے اندر کھانے پر پابندی ہو گی۔ نجی اور سرکاری اداروں میں آدھا عملہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جلسے اور جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز کے حوالے سے صوبے میں نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا نئی پابندیوں کا اطلاق 11 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث 96.82 پوائنٹس کی تیزی

Related Posts