سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی
سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

کراچی: سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 13 اور 14 اگست کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام کی آمد، ایس ایس پی اور رینجرز کا ضلع قمبر کا فلیگ مارچ، سیکورٹی کا جائزہ لیا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بزرگ، بچے، خواتین، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔