پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی
پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگیپاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد: پاکستان میں شوال کا چاند کسی بھی شہر میں نظر نہیں آیا، عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔

ذرائع  کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی حتمی نتیجے پر پہنچ گئی ہے اور چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات کے نمائندے اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے اعلان کیا کہ لاہور میں چاند 7 بجکر 10 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا، پنجاب میں کہیں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوگی، سپریم کورٹ اپنی پوزیشن واضح کرے، فضل الرحمان

کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 7 بج کر 17 منٹ تک چاند دیکھنے کا وقت تھا۔

Related Posts